• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چرس رکھنے کا الزام ‘ گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور کی مقامی عدالت نے 1150گرام چرس رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے، گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج احمد احسان اللہ قریشی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، استغاثہ کے مطابق ملزم عبداللہ پر الزام ہے کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے 1150گرام چرس برآمد کیا تھا ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسے 90ہزار دونفری ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات صادر کیے۔
تازہ ترین