راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 373 ماڈل کورٹس نے چودہ ستمبر کو 536مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 653گواہان کے بیانات بھی قلمبند کئے۔ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں قتل کے 19اور منشیات کے42، اسلام آباد میں منشیات کا ایک، سندھ میں قتل کے 18اور منشیات کے14، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 9اور منشیات کے 22 جبکہ بلوچستان میں قتل کا ایک اور منشیات کے پانچ مقدمات کا فیصلہ ہوا، ایک مجرم کو سزائے موت 12کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر27 مجرموں کو کل 43سال چار ماہ 7 دن قید اور4666000 روپے جرمانہ کی سزا ملی، اسی طرح 96سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 259دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ 110 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 146مقدمات کا فیصلہ کر کے مجموعی طور پر 578گواہوں کی شہادتوں کو قلمبند کیا، 35مجرمان کو بیس سال سات ماہ چھ روز قید اور 339346روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔