• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گو جر خان پرلوڈ کم کر نے کیلئےسو ہاوہ میں نیا گرڈ اسٹیشن بنایا جارہا ہے، ایس ای

گو جر خان(نمائندہ جنگ)آئیسکو آپریشن جہلم سرکل کے سپرنٹنڈنگ انجینئر محمد اسلم خان نے کہا ہے کہ محکمے میں رشوت کلچر ختم کر دیا گیا ہے۔ گو جر خان پر بجلی کالوڈ کم کر نے کے لیے سو ہاوہ میں نیا گرڈ اسٹیشن لگا یا جا رہا ہے جس سے جہلم، دینہ، اور روات تک علاقوں میں وولٹیج برابر ہو ں گے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے گو جر خان میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر ایکسئین زاہد سلیم عثمانی،ایس ڈی او محمد علی اور ڈویژنل چیئرمین حاجی عادل حسین بھی مو جود تھے،محمد اسلم خان نے کہا کہ گو جر خان میں پبلک سیفٹی کے550کیسز تھے جن میں سے 350گھروں یا عما رات سے بجلی کی تا ریں ہٹا دی گئی ہیں باقی پر کام ہو رہا ہے ۔ انہوں نے تکیہ با با رحیم شاہ میں دو سوکے وی کے ٹرانسفارمرکی منظوری اور متعدد شکا یات پر موقع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔
تازہ ترین