• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی دیبہ:پڑوسی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کلی دیبہ میں گلی کے تنازع پر فائرنگ سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کلی دیبہ کا رہائشی پولیس اہلکار محمد شاہد کو ہمسائے نے گلی کے تنازع پر جمعہ کی شب فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا جو ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرلیا ہے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، مقتول محمد شاہدکی پولیس لائن میں ڈیوٹی تھی ۔
تازہ ترین