• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فضل الرحمٰن کی شہباز شریف سے ملاقات، ن لیگ اور جے یو آئی حکومت کیخلاف ملکر آزاد ی مارچ کرینگی

لاہور(خصوصی نمائندہ )مسلم لیگ (ن)اور جمعیت علماء اسلام(ف)نے حکومت کے خلاف مل کرآزاد ی مارچ کرنے کا اعلان کردیا، 30ستمبر کو ن لیگ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں سفارشات تیار کی جائیں گی، پھر نوازشریف سے مشاورت کی جائے گی۔

فضل الرحمٰن کی شہباز شریف سے ملاقات،


مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور جمعیت علماء اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ملاقات ہوئی،ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال،اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاؤن تحریک اور مسئلہ کشمیر پر حکومتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین