• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ادارے‘ خالی اسامیاں پر کرنیکی بجائے اضافی چارج دیدیے گئے

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی خالی آسامیاں پر کرنیکی بجائے اضافی چارج دیکر کام کرنیوالے ملازمین اور افسروں کو مخمصے کا شکار کر دیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق 3سو کے قریب خالی آسامیوں کے اضافی چارج کیلئے پانچ سو کے لگ بھگ احکامات جاری ہوئے اور ایک تحصیل میں تعینات افسر کو کئی کئی تحصیلوں اور ضلعوں کا چارج دیدیا گیا۔ آرایم سی گریڈ 18کے ایم او پی عبدالسلام عباسی کو ایم او آر کیساتھ ایم او پی تحصیل کہوٹہ کا چارج دیا گیا ہے۔ انفراسٹرکچر آفیسر رفاقت گوندل کو ڈسٹرکٹ افسر انفراسٹرکچر ضلع کونسل اور تحصیل ٹیکسلا جبکہ ایم او پی کلر سیداں کو تحصیل ٹیکسلا اور کہوٹہ کے سی ای او کو ایم او آر کا چارج دیا گیا ہے۔ جہلم کے افسر کو ضلع کونسل کیساتھ تحصیل پنڈدادنخان‘ ایم پی او گجرات کو سیالکوٹ کا چارج دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل میانوالی کے ڈی او ایف دائود توقیر کو 5تحصیلوں کا چارج دیا گیاہے۔
تازہ ترین