• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ٹی آئی ایکٹ، ڈاکٹرزکاحکومتی مذاکراتی دعوت نہ ملنے پر ہڑتال کا اعلان

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر کی طرف سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن ریفارمز ایکٹ کیخلاف ٹوکن ہڑتال کا اعلان کرنے پر پریس کانفرنس بدنظمی کا شکار ہو گئی۔ ایک دوسرے کو حکومت اور (ن) لیگ سے تعلق کے طعنے دیئے گئے جس پر صدر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹروں کے ایک دھڑے کی مخالفت پر فوری ٹوکن ہڑتال کی کال کی بجائے اتفاق رائے سے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے 3دن تک مذاکرات کی دعوت نہ ملنے کی صورت میں ہڑتال کی جائیگی۔ ڈاکٹر مسعود السید نے ڈاکٹر تنویر اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ صوبائی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کا آرڈیننس ڈاکٹروں اور مریضوں کیخلاف ہے۔ ڈاکٹر تنویر نے کہا اگر مذاکرات نہ ہوئے تو پھر ہڑتال کی جائیگی۔
تازہ ترین