• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو سرحدی علاقوں میں بجلی چوری پرقابوپانے میں ناکام

لاہور(تجمل گرمانی) لیسکو انتظامیہ سرحدی علاقوںمیںبجلی چوری قابو کرنے میں ناکام ہو گی ، ماہانہ کروڑوںروپے لائن لاسز کا مالی بوجھ بجلی چوری نہ کرنے والے صارفین کے کندھوں پر ڈال دیا جاتا ہے ۔ بجلی چوری کے باعث ماہانہ لائن لاسز 19فیصد سے بڑھ چکے ہیں جس سے ماہانہ کروڑوں روپے مالی نقصان ہو رہا ہے ، سرحدی علاقوں بھانو چک، چندھیر، بھسین ، للو ، دھور والا ، نتھو کی ، ڈیال سمیت دیگر دیہات میں تاروں سے ڈائریکٹ کنڈے لگا کر بجلی چوری ہو رہی ہے ، بجلی چوروں نے میٹر اترنے کے بعد ڈائریکٹ تاریں لگائی ہیں ۔ چیئرمین لیبر یونین باٹا پورشاہد جگا نے کہا کہ کھلے عام بجلی چوری کے باوجود کنکشن نہیں کاٹ سکتے کیونکہ ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا جا تا ہے ، فائرنگ کی جاتی ہے ، ہمارے اہلکاروںکے بازوں توڑ دئیے لیکن ملزم ضمانت پر رہا ہو گئے ، ایس ڈی او حبیب الرحمان بجارانی نے کہا کہ سرحدی دیہات میں بجلی چوری کی مہم کے لئے رینجر کی مدد درکار ہے جس کے لئے مراسلہ بھیج دیا ہے ، بجلی چوروں کے خلاف چھاپے اور مقدمات درج ہو رہے ہیں جس سے لائن لاسز 27فیصد سے کم ہو کر 19فیصد ہو چکے ہیں ۔
تازہ ترین