• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور بار کے انتخابات ،صدارت کیلئے 3امیدوار میدان میں آگئے

لاہور (امتیار راشد سے) لاہور بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے امیدوار میدان میں آگئے ۔ صدارت کے لئے تین امیدواروں جی اے طارق خان، میاں جہانگیر اور رانا انتظار کے درمیان مقابلہ سخت ہے۔ امیدوار جی اے طارق خان کا تعلق انڈیپنڈنٹ گروپ عاصمہ گروپ کے ساتھ ہے جبکہ رانا انتظار کی وابستگی حامد خان گروپ کے ساتھ ہے، تیسرے امیدوار میاں جہانگیر کو میاں اسرار گروپ سپورٹ کر رہا ہے سیکرٹری کی دو نشستوں کے لئے 4 امیدوار ریحان خان، ملک سلطان، خواجہ علی اور سعد خان آمنے سامنے آ چکے ہیں اسی طرح نائب صدارت کی دو نشستوں کے لئے رانا نعیم، کرم نظام، شکیلہ رانا اور غلام عباس ہراج کے درمیان مقابلہ ہے۔ ماڈل ٹائون کچری سے نائب صدارت کی ایک نشست پر دو امیدواروں ندیم بٹ اور کوثر سلہری کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ اسی طرح کینٹ کچہری سے نائب صدارت کے لئے اب تک صرف ایک امیدوار میاں سخاوت میدان میں ہیں جن کے لئے کہا جا رہا ہے کہ امکان ہے کہ وہ اس نشست پر بلامقابلہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست کے لئے عمیرہ بٹ، طاہرہ اور میاں اسامہ کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پر علی عمرا ن بھٹی اور ثمر نقوی کے درمیان مقابلہ ہے ۔ ووٹروں کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ چکی ہے تاہم الیکشن بائیو میٹرک سسٹم کے مطابق ہوں گے۔
تازہ ترین