• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پینے کے پانی سے محروم‘نوٹس لیا جائے‘مسلم لیگ ن

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ‘ جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان‘ آغا عمر‘ جاوید اقبال‘ میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ ‘آصف ایڈووکیٹ‘ طارق بٹ‘ نسیم انور ایڈووکیٹ‘ہمایوں الکوزئی ایڈووکیٹ‘ عمر خلجی‘ گل صادق آغا لیاقت راجپوت ‘ طارق گل‘ عامر جاوید‘ وسیم مینگل‘ ذاکر بنگلزئی‘ نثار اچکزئی و دیگر نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میںعوام پینے کے پانی سے محروم ہوگئے جو محکمہ پی ایچ ای اور واسا کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، دوسری جانب واسا کے مین ٹیوب ویل کئی ماہ خراب رہتے ہیں جس کی درستگی کیلئے اقدامات نہیں کئے جاتے۔واسا اور ٹینکر مافیا کی ملی بھگت کی وجہ سے عوام پینے کے پانی سے محروم ہیں اور ٹینکر مالکان منہ مانگے داموں پانی فروخت کررہے ہیں جس کا کوئی نوٹس لینے والا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ محکموں کے حکام عوامی مسائل کے حل کی جانب توجہ نہیں دے رہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین