• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکانداروں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ، ستار چشتی

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی انجمن تاجران کے نائب صدرحاجی اسلم ترین حمداللہ نورزئی ودیگر نے کہاکہ انتظامیہ عوام کی جان و مال کی تحفظ میں مکمل طور پرناکام ہوچکی ہے شہر کی دکانداروں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے ، شہر کے وسط میں ڈاکو کئی گھنٹے لوٹ مار میں مصروف رہے مگر انتظامیہ تماشائی بنی رہی ۔باربار دکانوں کولوٹنے کے باوجود انتظامیہ بے حس اور بے بس نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت کے اولین ذمہ داری ہیں لیکن عوام کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ان جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں اور اپنے محلوں اور علاقوں میں ان کی ان کی اڈوں سے متعلقہ تھانہ اور اور ذمہ داروں کو آگاہ کریں انہوں نے کہا کوئٹہ شہر میں جرائم کے اڈے قائم ہیں منشیات اور جوئے کے کاروبار سرعام ہو رہی ہیں رشوت کی خاطر ان جرائم پیشہ عناصر کوکھلی چھوٹ دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ چوروں اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف گھیراتنگ کیاجائے اور عوام کو احتجاج پرمجبور نہ کیاجائے انہوں نے کہا جمعیت علمااسلام نظریاتی عوام کی جان ومال کی تحفظ پر خاموشی اختیار نہیں کرینگے اورسیاسی اورمذہبی اور قبائلی ذمہ داران جرائم پیشہ افراد اورعلاقے میں قیام امن کے لیے متعلقہ تھانوں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں اور علاقے میں جرائم کی خاتمے کے لیے مہم چلائے۔
تازہ ترین