• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری سکولوں میں آج یوم صفائی منایا جائے گا

ملتان(سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان کے تمام سرکاری سکولوں میں آج یوم صفائی منایا جائے گا،اس ضمن میں سی ای او ایجوکیشن شمشیر احمد خان کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ وڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرآج ضلع کے تمام سکولوں میں یوم صفائی منایا جائے ،علاوہ ازیں یوم صفائی کے حوالے سے سکول سربراہان اپنے اپنے سکول کی تصاویر بنا کر ارسال کریں،دریں اثناء معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آج متعدد سکولوں کا اچانک معائنہ بھی کریں گے اور وہاں صفائی کی صورت حال کو چیک کریں گے ۔
تازہ ترین