• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونین کونسل26،49میں گندگی،سیوریج لائن بند،اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر اورسیوریج لائن کی بند ش پر یونین کونسل نمبر 26کے سابق چیئر مین محمد صدیق انصاری اور اہل علاقہ نے واسا اور سینٹری ورکرز کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،انہوں نے کہا کہ مساجد اور گھروں کے باہر سیوریج کا پانی جمع ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو دشوار ی کا سامنا ہے، مظاہرین نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر علاقے میں صفائی کا انتظام فوری طور پربہتر نہ بنایا گیا تو خونی برج چوک بند کر دیں گے ۔یونین کونسل 49العرفات کالونی محلہ ڈھال والہ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور سیوریج کا نظام ناکام ہونے سے اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں۔
تازہ ترین