• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب پور روڈ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پوری قوم مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے بھرپور انداز میں یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمنٰ جتنا مرضی آزادی مارچ کرلیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا ،ن لیگ کے رہنما شیخ طارق رشید نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کیلئےآواز بلند کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب پور روڈ پر شکیل احمد میئو ، چوہدری جمیل احمد میئو اور عبد اللہ میئو کے زیراہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں جلسےسے خطاب کرتے ہو ئے کیا جس سےعبد العزیز بوسن،شکیل لابر ودیگر نے بھی خطاب کیا ، اس موقع پر مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے دعا کی گئی ۔
تازہ ترین