• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو مصنوعی مہنگائی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، بزدار

پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سبزیوں، پھلوں اور دالوں کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا، عوام کو کسی صورت مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، ضلع کی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال انداز میں کام کریں۔

سعودی عرب سے صوبائی کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کو ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائس کنٹرول کے اقدامات پر عملدر آمد کے حوالے سے بہانے بازی نہیں چلے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمے داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مہنگے داموں اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، انتظامی افسران پرائس کنٹرول کے لیے خود مارکیٹوں اور بازاروں کے دورے کریں۔

تازہ ترین