آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ16؍ربیع الثانی1441ھ 14؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ساحل کی صفائی کرنے والوں کو شنیرا اکرم کا خراج تحسین

پاکستانی کرکٹ اسٹار وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کراچی کے ساحل کی صفائی کرنے والے حکومتی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شنیرا اکرم نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے ملیے، یہ ہمارے ہیرو ہیں۔ جو نہایت فخر سے یونیفارم پہن کر ’غلاظت کے جن‘ سے روزانہ ڈٹ کر جنگ کرتے ہیں، اُس غلاظت کے جن سے جو اس شہر کو کھارہا ہے، تاکہ ساحل پر کھیلنے والے ہمارے بچے محفوظ رہ سکیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہیہ ایک اچھی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کئی روز قبل ٹوئٹر پر استعمال شدہ سرنج اور اسپتال کے فضلے کی ویڈیوز اور تصاویر ٹوئٹ کرتے ہوئے کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ کلفٹن کا ساحل عوام کے لیے بند کر دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے: شنیرا اکرم کا سی ویو عوام کیلئے بند کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا تھا کہ سی ویو اس وقت انتہائی خطرناک ہوگیا ہے، سی ویو کراچی پر کئی کلومیٹر تک استعمال شدہ سرنج اور اسپتال کا فضلہ بکھرا پڑا ہے۔

شنیرا اکرم نے مزید کہا تھا کہ وہ 4 سال سے سی ویو پر مارننگ واک کر رہی ہیں لیکن اسپتال کا فضلہ دیکھ کر آج خوف زدہ ہو گئیں ہیں۔

شنیرا اکرم کے ٹوئٹ کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر ساوتھ کراچی سید صلاح الدین احمد نے پولیس افسران کے ہمراہ کلفٹن ساحل سمندر کا دورہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: شنیرااکرم کی نشاندہی پر ساحل سے سرنجیں اُٹھالی گئیں

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ یہ کسی لیبارٹری کا فضلہ لگتا ہے جو کہ سمندر میں بہہ کر ساحل پر آیا ہےجبکہ یہ تاثر غلط ہے کہ یہاں اتنے بڑے پیمانے پر منشیات کا استعمال ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید