• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مؤلف: ملک حبیب اللہ

صفحات: 136،قیمت: 300روپے

ناشر:قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل،یثرب کالونی،بینک اسٹاپ،والٹن روڈ، لاہور کینٹ

یہ کوئی کلیہ تو نہیں، تاہم دیکھنے میں آیا ہے کہ بڑی شخصیات یک رُخی ہونے کے بجائے عام طور پر پہلو دار ہوا کرتی ہیں،یعنی شخصیت کئی گوشے لیے ہوئے۔

قائداعظم محمّد علی جناح بھی ایک ایسی ہی غیرمعمولی شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ایک انتہائی کام یاب بیرسٹر، ایک ایسے سیاست دان کہ جن کو کروڑوں لوگوں کا اعتماد حاصل رہا، ایسے انسان جو مکر و فریب کی سیاست کے ماحول میں رہتے ہوئے بھی قول و فعل کے تضاد کا کبھی شکار نہ ہوئے، جن کا ظاہر و باطن یک ساں رہا۔

جن سے اگر پیار کرنے والے بھی تھے تو نفرت کا اظہار کرنے والے بھی۔ تاہم اُن کے دوست اور دشمن اس بات پر متفّق رہے کہ سیاست میں جناح اُجلے کردار کاسب سے نکھرا انسان تھے۔ یہ اُن کی شخصیت کی استقامت ہی تھی کہ انہوں نے چومکھی لڑتے ہوئے ایک الگ وطن حاصل کیا۔ اور یہ سب انہوں نے دلیل کی طاقت اور میدانِ عمل میں کام کرتے ہوئے کیا۔

زیرِ نظر کتاب ’’قائداعظم کی شخصیت کا روحانی پہلو‘‘کے زاویے سے مرتّب کی گئی ہے۔ مؤلف ملک حبیب اللہ نے مختلف حوالوں سے یہ ثابت کرنا چاہا ہے کہ قائداعظم محمّد علی جناح کی شخصیت کا روحانی پہلو بھی موجود تھا۔

وہ یہ بھی سوچتے ہیں کہ قائد کی شخصیت کے اس پہلو کو زیادہ سے زیادہ عام کرنے کی ضرورت ہے،سو یہ کتاب اسی مقصد کے تحت تالیف کی گئی ہے۔

تازہ ترین