• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رائے امیر حبیب اللہ خاں سعدی

مصنّفہ:فریدہ جبیں سعدی

صفحات:688،قیمت: 4000 روپے

ناشر:قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل،یثرب کالونی،بینک اسٹاپ،والٹن روڈ، لاہور کینٹ

رائے امیر حبیب اللہ خاں سعدی گزرے وقتوں کے ایسے لوگوں میں شمار کیے جا سکتے ہیں، جنہوں نے پوری زندگی کسی مقصد اور تحریک میں بسر کی ہو۔ قیامِ پاکستان سے برسوں پیش تر اُن کی عملی زندگی کا آغاز ہوا۔ سیاست میں اس قدر فعال رہے کہ ’’خاک سار تحریک‘‘ کے ہراول دستے میں شمار کیے جاتے رہے۔ زراعت میں ایم ایس سی کیا تھا، لہٰذا باغ بانی کا بہت شوق تھا۔اس کے علاوہ طبِ مشرق اُن کی دِل چسپی کا ایک اور محور تھا۔ کتاب میں بہت سے تاریخی واقعات موجود ہیں۔حبیب اللہ خاں سعدی کی طویل اور ہنگامہ خیز زندگی کے اَوراق کو اُن کی صاحب زادی فریدہ جبیں سعدی نے نہایت محنت اور لگن سے کتاب کی صُورت عطا کر کے اگلی نسلوں کے لیے محفوظ کر دیا ہے۔سلیقے اور اہتمام سے شایع ہونے والی اس کتاب کی قیمت البتہ بہت زیادہ ہے۔

تازہ ترین