• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: میلکم ایکس

متّرجم:عمران الحق چوہان

صفحات: 352،قیمت :1000 روپے

ناشر:بُک ہوم، بُک اسٹریٹ46،مزنگ روڈ،لاہور

نسل پرستی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے اور یہ محض دو چار اقوام تک بھی محدود نہیں۔ دُنیا بَھر کی تاریخ میں اس کے مظاہر عام ہیں۔ امریکی سیاہ فاموں کو خاص طور پر نسل پرستانہ رویّوں کا سامنا ماضی بعید میں بھی رہا اور ماضی قریب میں بھی۔ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ نسلی امتیاز کے خلاف ہر دَور میں لوگوں نے آواز بُلند کی اورایسے بھی افراد رہے ہیں جو نسلی امتیاز کے خلاف جدوجہد کے سلسلے میں ایک علامت قرار پائے۔ نیلسن منڈیلا کو بھلا کون فراموش کرسکتا ہے۔ زیرِنظر کتاب ’’گُہر ہونے تک‘‘ایک ایسے ہی امریکی سیاہ فام کی آپ بیتی ہے، جسے نسلی منافرت کا قدم قدم پر نشانہ بننا پڑا، تاہم حق کوشی و حق گوئی کی صفت سے متّصف’’ میلکم ایکس‘‘بالآخر تمام رکاوٹیں عبور کرکے ’’ملک الحاج الشہباز‘‘ کی شکل میں ڈھل گیا۔ عمران الحق چوہان نے لوگوں کے اذہان متاثّرکرنے والی بیسویں صدی کی چند کتابوں میں سے ایک ’’گُہر ہونے تک‘‘کا ترجمہ بہت مہارت سے کیا ہے۔

تازہ ترین