• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی،ٹائر فیکٹری میں آگ،فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے قابو پالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی میں ٹائر فیکٹری میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا۔فائر بریگیڈ عملے کے مطابق لانڈھی کے صنعتی علاقے میں واقع ٹائر فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ابتدائی طور پر ٹائر بنانے کی جگہ پر آگ لگی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام کے کچھ حصے کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی 2 گاڑیاں پہنچیں جبکہ پورٹ قاسم کے ایک فائرٹینڈر نے بھی امدادی کاموں میں حصہ لیا۔

تازہ ترین