• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور واقعات میں 4 افراد جاں بحق، خواتین سمیت 8 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور واقعات میں 4 افراد جاں بحق، خواتین سمیت8افراد زخمی ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے تھانے کی حدود نیو سبزی منڈی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 65سالہ شیر محمد شدید زخمی ہو گیا ، جس نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا، بلدیہ 4نمبر کے قریب کار اور پک اپ میں تصادم سے 7سالہ صابر شاہ ،40سالہ فرزانہ ،30سالہ خدیجہ ،35سالہ عبداللہ ، 30سالہ راشدہ بی بی ،40سالہ ارشد اور 32سالہ شوکت علی زخمی ہوگئے،حادثہ اوور اسپیڈ کی وجہ سے پیش آیا ، کشمیر کالونی کنڈی چوک مکان نمبر 5G/51 سے 45سالہ رفیع اللہ مروت کی لاش ملی پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال پہنچایا ، پولیس اور مکینوں کے مطابق متوفی مکان میں اکیلا رہتا ، نشے کا عادی اور علاقے میں چوکیداری کاکام کرتا تھا ،آبائی تعلق لکی مروت سے تھا ، شرافی گوٹھ تھانے کی حدود معین آباد میں مکان سے 35سالہ عبداللہ کی گولی لگی لاش ملی، پولیس نے اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی نے گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر خود کو گولی مار کر خود کشی کی ہے، سائٹ میں واقع گارمنٹس کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے 30سالہ محمد عمران جابحق ہو گیا ، جسے ریسکیو ایمبولینس کے زریعے اسپتال منتقل کیا ۔
تازہ ترین