• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریحان قتل کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف عبوری چالان پیش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریحان قتل کیس میں نامزد ملزمان کے خلاف عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پیش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوری کا الزام عائد کرکے تشدد کے بعد کمسن ریحان قتل کیس میں پولیس نے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی ہے، پولیس تاحال وجہ قتل کا تعین نہ کرسکی ،کس نے ریحان کو بچایا اور کون اسپتال لے کر گیا، اس کا بھی پتہ نہیں لگایا جا سکا،پولیس نے عدالت کو بتایا کہ تمام ملزم اعتراف کر چکے ہیں،زبیر نے ویڈیو اور تصاویر بنانے کا اعتراف کرلیا ہے،ملزموں نے ہوش وحواس میں ریحان کو تشدد کا نشانہ بنایا،دانیال نے اپنےوالد کے پستول سےاور عمیر نے اپنے پستول سے فائر کیے،اس موقع پرپراسیکیوٹر شرقی نے اعتراضات داخل کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پولیس تاحال وجہ قتل کا تعین نہ کرسکی،پولیس عینی شاہدین کے بیانات لینے میں بھی ناکام ہوئی۔
تازہ ترین