• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 8 ملزمان گرفتار،اسلحہ اور منشیات بر آمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے مختلف علاقوں میں کاروائی کے دواران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان سندھ رینجرز کے اعلامئے کے مطابق رینجرز نے سکھن کے علاقے سے قتل کے ملزم سجاد خان کوگرفتارکر لیا جبکہ پاپوش نگر،سعیدآباد اور گلشن اقبال سے اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان باب الاسلام عرف ٹن ،محمد طارق،عارف،سمیر اور نوید عباس کو گرفتارکرلیا،رینجرز نے ملیر سٹی سے 2 منشیات فروش عارف عرف ملان اور واجد علی عرف سنی گرفتار کیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔
تازہ ترین