• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کہیں بھی کنٹرول سنبھالنے کی بات نہیں کررہا، فردوس شمیم نقوی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میںقائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے جوائنٹ اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ سندھ اسمبلی کے باہر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر اس ایوان کی تذلیل کی گئی آئوٹ آف ٹرن وزیراعلیٰ سندھ نے تقریر کی اور ہم نے وزیراعلیٰ کی تقریر کے بعد قراردا د پر بات کرنے کے لیے گیارہ نام پیش کیے مگر حسنین مرزا کی تقریر کے دوران ہی قرارداد کو پاس کرلیا گیا ۔ آرٹیکل 149کے تحت وفاق صوبے کو حکم دے سکتا ہے وفاق صرف حکم دے سکتا ہے جبکہ اس پر عمل اور کام صوبائی حکومت کو ہی کرنا ہوگا اس میں کہیں ایسا نہیں لکھا ہوا کہ وفاق کنٹرول سنبھالے گا ۔آج کراچی کچرا کنڈی بن چکا ہے صوبے بھر میں پانی کی کوئی سہولت موجود نہیں لوگ بھوک و پیاس سے مررہے ہیں تعلیم صحت اور تمام سہولتیں ناپید ہوچکی ہیں ۔ وفاق کہیں بھی کنٹرول سنبھالنے کی بات نہیں کررہا پیپلزپارٹی عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔کراچی صحیح ہوگا تو باقی سب ٹھیک ہوجائے گا ۔
تازہ ترین