• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ایونٹس کیلئے چھ خواتین امپائرز کی تقرری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چھ خواتین امپائرز قومی ٹرائنگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کے لیگ میچز میں امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گی۔ ایونٹ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کلب گراؤنڈ میں جاری رہے گا۔ چیمپئن شپ میں پی سی بی چیلنجرز کی قیادت بسمعہ معروف، بلاسٹرز کی قیادت رامین شمیم اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی قیادت ندا ڈار کریں گی۔ پہلا میچ منگل کو چیلنجرز اوربلاسٹرزکے درمیان کھیلا جائے گا۔ میچ عافیہ امین ، راشد ریاض کے ہمراہ سپروائز کریں گی جبکہ حمیرا فرح، شکیلہ رفیق، نازیہ نذیر، صباحت رشید اور رفعت مصطفیٰ بھی ٹورنامنٹ کے لیگ میچز سپروائز کریں گی۔ٹرائنگولرٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرکٹرز کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف قومی خواتین کرکٹ ٹیم اور اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے لیے قومی اے خواتین کرکٹ ٹیم میں جگہ دی جائے گی۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو دسمبر میں انگلینڈاور آئندہ سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنی ہے۔

تازہ ترین