• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسنوکر: ذوالفقارکا فاتحانہ آغاز،آصف کو شکست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذوالفقار عبدالقادر نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کاپہلامیچ جیت لیا ۔ میانمار کے شہر منڈالے میں چیمپئن شپ کے پہلے روز لیگ رائونڈ میں ذوالفقار عبدالقادر نے مقامی کھلاڑی ہیامن ہن کو 4-0 کی شکست دی جبکہ محمد آصف کو جرمنی کے جان ایسنٹین نے 4-1 کی شکست دی۔ چیمپئن شپ میں پاکستان کے تین کھلاڑی محمد آصف، ذوالفقار عبدالقادر اور محمد احسن جاوید شرکت کررہے ہیں۔

تازہ ترین