• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کےفاسٹ بولر عزیزاللہ پر جرمانہ عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) خیبرپختونخوا کے فاسٹ بولر عزیز اللہ پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں سیکنڈ الیون کرکٹ ٹورنامنٹ کےمیچ کے دوران عزیز اللہ دانستہ طور پر نادرن ٹیم کے بیٹسمین سے ٹکرائے تھے۔ فاسٹ بولر نے پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی پہلی سطح کی خلاف ورزی کی ہے۔ فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور احسن رضا نے ان کو چارج کیا۔ عزیز اللہ نے خود پر لگے چارج کو قبول کرلیا جس کے بعد میچ ریفری کامران چوہدی نے انہیں جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین