• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی کرکٹ کھیلی،ایشز سیریز ڈرا کرنے کی خوشی ہے،جو روٹ

اوول (جنگ نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم نے اوول میں آسٹریلیا کو 135رنز سے ہرا کر سیریز تو ڈرا کرلی لیکن ایشز ٹرافی جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا۔ یاد رہے کہ انگلش کرکٹرز نے ورلڈکپ کے بعد ایشز میں فتح کو ہدف بنایا تھا لیکن اس کے باوجود کپتان جو روٹ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ میں ٹاس ہارنے کے باوجود اچھا کھیلے۔ ہم ہمیشہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا پاتے لیکن اس بار ہم نے بہت جان لڑائی ہے۔ انفرادی طور پر جوفراآرچر نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے ناممکن کو ممکن بنا دیا۔ انہوں نے باقی بولرز کے ساتھ مل کر سیریز میں کردار ادا کیا۔ انگلینڈ کے آل رائونڈر بین اسٹوکس کے مطابق سیریز ڈرا کرنا بھی قابل فخر ہے۔ مانچسٹر میں شکست کے بعد جان چکے تھے کہ ہم ایشز واپس حاصل نہیں کر سکتے جس کی مایوسی تھی لیکن ہمارے پاس کم بیک کیلئے بھرپور لگن موجود تھی۔ ہم سیریز ڈرا کرنے میں کامیاب ہوئے اور اس میچ میں ہمارا مقصد بھی یہی تھا۔
تازہ ترین