• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رونالڈو انٹرویو میں والد کی ویڈیو دیکھ کر روپڑے

رونالڈو انٹرویو میں والد کی ویڈیو دیکھ کر روپڑے


لندن (جنگ نیوز) فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو جذبات کا اظہار کرنے میں کبھی نہیں چوکتے، وہ گذشتہ روز براہ راست ٹی وی انٹرویو کے دوران اس وقت روپڑے جب ان کے آنجہانی والد کی پرانی ویڈیو دکھائی گئی۔

مذکورہ کلب میں جوز ڈینیس اویرو اپنے بیٹے رونالڈو کا فخر سے ذکر کررہے تھے۔ اس بات نے رونالڈو کو رلادیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ ویڈیو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔

دریں اثنا ان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب عالمی میڈیا میں میری ذاتی زندگی سے متعلق کوئی اسکینڈل آتا ہے تو مجھے اپنے بچوں کے سامنے سخت شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ اس موقع پر میں ٹی وی بند کردیتا ہوں۔

تازہ ترین