• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سےسیریزکیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ ایک سال سے پاکستانی ٹیم کے اسسٹنٹ منیجر منصور رانا کو طلعت علی ملک کی جگہ پاکستان ٹیم کا منیجر آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو مقرر کیاگیا ہے۔ پاکستان ٹیم انتظامیہ میں صرف دو غیر ملکی ہیں۔ جنگ نے سب سے پہلے منصور رانا اور ٹرینر یاسر ملک کی تقرری کی خبر دی تھی۔ منصور رانا قومی اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ بھی ہیں۔ ماضی میں مصباح الحق کے قریب تصور کئے جانے والے شاہد اسلم کو معاون مقرر کرکے اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ کا نیا عہدہ متعارف کرایا گیا ہے۔ شاہد اسلم پی سی بی کے خواتین ونگ میں سینئر جنرل منیجر کی فل ٹائم ذمے داریاں نبھارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح کے ساتھ وہ بیٹسمینوں کو پریکٹس کرائیں گے۔ جس زمانے میں مصباح الحق پاکستان ٹیم کے کپتان تھے اس وقت بھی شاہد اسلم پاکستان ٹیم کا حصہ تھے۔ پیر کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز کےلیےٹیم انتظامیہ کا بھی اعلان کردیا ہے۔ مکی آرتھر دور میں پاکستان ٹیم سے باہر ہونے والے ملنگ علی کی بھی واپسی ہوئی ہے۔ ٹیم انتظامیہ کے نام یہ ہیں۔ مصباح الحق (ہیڈ کوچ اینڈ چیف سلیکٹر)، منصور رانا (ٹیم آپریشنز، لاجسٹک اینڈ ایڈمنسٹریٹو منیجر)، وقار یونس (بولنگ کوچ)، گرانٹ بریڈ برن (فیلڈنگ کوچ)، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ آن کرکٹ)، کلف ڈیکن (فزیو تھراپسٹ)، یاسر ملک (ٹرینر)، میجر ریٹائرڈ اظہر عارف (سیکورٹی منیجر برائے سری لنکا سیریز)، کرنل ریٹائرڈ عثمان انوری (سیکورٹی منیجر برائے دورہ آسٹریلیا)، رضا راشد (میڈیا منیجر)، طلحہ بٹ (اینالسٹ) اور ملنگ علی (مساجر)۔
تازہ ترین