• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماضی بھلاکرمستقبل سےمتعلق سوچنا چاہتا ہوں،عمر اکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں دوبارہ جگہ بنانے والے ٹیسٹ بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ماضی میں جو ہو چکا بھولنا چاہتا ہوں میری توجہ اب آگے میچز پر مرکوز ہے۔ کوچنگ اسٹاف میں اچھے لوگ ہیں ماضی کے بارے میں نہیں سوچ رہا۔اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ممکنہ کھلاڑیوں میں نام آیا ہے۔ 26 سالہ عمر اکمل نے ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف 48،16 ،36، 7، 43رنز بنائے تھے۔ اس دوارن ڈسپلن اور کرفیو ٹائمنگ کی خلاف ورزی کا واقعہ بھی رونما ہوا تھا۔ پیر کو لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہ آئندہ بھی پرفارمنس جاری رکھوں گا ، فٹنس پر بہت کام کر رہا ہوں ۔
تازہ ترین