• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، تیزی کی بڑی لہر، 100انڈیکس447پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، نئےکاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کی بڑی لہر ، 100انڈیکس میں 447.24پوائنٹس کا اضافہ ، 53.33فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں ، سرمایہ کاری مالیت بھی 71ارب 38کروڑ 35 لاکھ روپے بڑھ گئی اور کاروباری حجم بھی گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 1.4فیصدزائد رہا۔تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100انڈیکس 31950پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کے باعث 31ہزر کی نفسیاتی حد عبور نہ ہوسکی لیکن تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر 100انڈیکس 447.24پوائنٹس کے اضافے سے 31928.55 پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح 30انڈیکس 232پوائنٹس کے اضافے سے 15066.29پوائنٹس،کے ایم آئی 30انڈیکس 1003.23پوائنٹس اضافے سے 50720پوائنٹس جبکہ آل شیئر انڈیکس 296.15پوائنٹس کے اضافے سے 23334.15پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طورپر 345کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 184کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 144کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 71ارب 38کروڑ 35 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر 63کھرب 86ارب 86کروڑ 70لاکھ روپے ہوگئی گزشتہ روزمجموعی طور پر 10کروڑ 46لاکھ 5ہزارشیئرزکا کاروبارہواجوجمعہ کی نسبت 15لاکھ 12ہزارشیئرز زائدہیں۔

تازہ ترین