• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویلیوایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، عبدالرزاق داؤد

لاہور(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز، پروڈکشن اور انویسٹمنٹ عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ویلیوایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، جولائی 2018 کے مقابلے میں جولائی 2019کے دوران برآمدات میں 14فیصد اضافہ اور درآمدات میں 18فیصد کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ معاملات درست سمت میں گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ ٹرافی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر، سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور نائب صدر فہیم الرحمن سہگل نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین، سابق عہدیداران اور تاجر برادری کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی۔

تازہ ترین