• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج، کموڈٹی انڈیکس 4,230 کی سطح پر بند

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں کموڈٹی انڈیکس 4,230کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس 5.266 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 7,447رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.804 بلین روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 681.366 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 551.831 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت401.723ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 259.345ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 244.872 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 149.559 ملین روپے، ایس پی 500کے سودوں کی مالیت 60.743 ملین روپے رہی۔

تازہ ترین