• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ٹی سی این ایشیا 2019 نمائش کا آغاز آج ہوگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) آئی ٹی سی این ایشیا 2019 نمائش 17ستمبر سے شروع ہو گی،نمائش میں 550 ملکی اور 23 سے زائد ممالک کی 250 بین الاقوامی کمپنیاں شریک ہو نگی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 17 ستمبر سے شروع ہونے والی تین روزہ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کمیونکیشن نمائش و کانفرنسز کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس نمائش میں ملکی کمپنیوں کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر کام کرنے والی معروف کمپنیاں بھی اپنی جدید ترین سہولیات اور خدمات عوام کے سامنے پیش کریں گی اور عوام ایک ہی مقام پر وسیع اقسام کی جدت انگیز ٹیکنالوجی سے روشناس ہوسکیں گے۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ اس نمائش میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کو آپس میں اشتراک کا موقع ملے گا جس سے دونوں اداروں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس نمائش کا انعقاد ملکی سطح پرنمائشوں کا انعقاد کرنے والے سب سے بڑے ادارے ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ملک میں آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کی پہلی نمائش و کانفرنسز کا انعقاد سال2001 میں ہوا۔ یہ نمائش بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی منظرنامے کو پاکستان کے ساتھ ملانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے جس کے نتیجے میں ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے۔

تازہ ترین