• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی طلباء کیلئےپرکشش ترین ممالک میں کینیڈا تیسرے نمبر پر آگیا، سید عابدی

لاہور(وقائع نگار خصوصی ) ماہر تعلیم سید عابدی نے کہا ہے کہ غیر ملکی طلباء کیلئے پرکشش ترین ممالک کی فہرست میں امریکا سرفہرست،برطانیہ دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر پرہے۔ نئے طلباء ماحولیاتی تبدیلی، نیوکلئیر انجینئرنگ، قابل تجدید توانائی ، کلین انرجی انجینئرنگ، فارماسیوٹیکل سائنس،نرسنگ، ٹیچر ٹریننگ، پرائمری ہیلتھ، بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں طبع آزمائی کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے انھوں نےگزشتہ روز ماہر تعلیم سید عابدی نے کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور سے ملاقات کی ۔اس موقع پر وینڈی گلمور نے کہا کہ ایک دہائی سے کم عرصہ میں دنیا میں تیسرے نمبر پر آنے کی وجہ ہمارے تعلیمی اداروں میں بین الاقوامی ریسرچ پارٹنرشپ، قابل ترین فیکلٹی اور مارکیٹ بیسڈ کورسز ہیں۔کینیڈا میں وفاق کی سطح پرکوئی وزارت ہے اور نہ ہی کوئی شعبہ تعلیم۔ شعبہ تعلیم ہر صوبہ کی ذمہ داری ہے وہ جیسے چاہےمعیشت، تجارت اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق پالیسیاں اور نظام تشکیل دے۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی تعلیم کا سفر2011 ءمیں شروع ہوا تھاجب کینیڈا اکنامک ایکشن پلان میں اس مقصد کیلئے فنڈز مختص کئےگئے۔وزارت تجارت و خزانہ نےچھ رکنی ایڈوائزری پینل تشکیل دیا۔اس کی ذمہ داریوں میںشامل تھا کہ وہ ابھرتی مارکیٹ کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرے، قابل ترین غیر ملکی طلباء کو لیکر آئے۔کینیڈا کے طلباء کو غیر ممالک میں پڑھنے کی حوصلہ افزائی کرےاورعالمی اداروں کے ساتھ اشتراک کرے۔تمام صوبوں نے یہ چیلنج قبول کیا۔انٹرنیشنل ایجوکیشن سٹریٹجی کے تحت سب سے بڑا چیلنج یہ تھا کہ 2011 میں سٹوڈنٹس کی تعداد کو 2 لاکھ 39 ہزار سے بڑھا کر 2022 تک ساڑھے 4لاکھ کیا جائے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے کہا کہ2017 ءمیں ہی ہم اس ٹارگٹ سے آگے جا چکے تھےاور بیرونی طلباء کی تعداد 4لاکھ 94 ہزار ہوچکی تھے۔

تازہ ترین