• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کو دباوٴ میں لانے کی ہماری کوششیں رنگ لائیں،فردوس عاشق

کراچی (جنگ نیوز)وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے مارننگ شو ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دباوٴ میں لانے کی ہماری کوششیں رنگ لائی ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ نریندرمودی کے گرد شکنجہ مزید تنگ ہو۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی گرین لائن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اس حوالے سے سندھ حکومت سے وفاق کے تقریباً تمام امور طے پاچکے ہیں گرین لائن چلانااگرچہ وفاقی حکومت کی ذمے داری نہیں ہے لیکن ہم نے صوبائی حکومت کو تین سال تک گرین لائن چلانے کی پیشکش کی ہے ۔تعلیمی اداروں میں ورچوئل ریالٹی کااستعمال بڑھ گیا اس حوالے سے ماہر تعلیم سید عابدی نے کہا کہ ورچوئل ریالٹی سے بہت تیزی سے تعلیم دی جاسکتی ہےابھی پاکستان میں اس حوالے سے بہت کام ہوگا ، پاکستان میں نوبل پروگرام کے ذریعے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد کلاس رومز بنائے گئے ہیں ورچوئل ریالٹی کو تربیت دے رہے ہیں۔
تازہ ترین