• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں تسلیم شدہ عالمی مسئلہ ہے،پروفیسر محمدعلی

گجرات(نمائندہ جنگ )آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر اوردرگاہ عالیہ بساہاں شریف کے سجادہ نشین عالمی مبلغ اسلام پروفیسر سید محمد علی رضا بخاری السیفی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہرگز نہیں بلکہ تسلیم شدہ عالمی مسئلہ ہے جسے اقوام متحدہ کمیشن برائے ہندوپاک کی منظور شدہ قراردادوں میں پاکستان اور بھارت نے بھی حل طلب مسئلہ تسلیم کیا تھا، اس لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور دوسرے عالمی اداروں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری بھارتی حکومت کی ظالمانہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا فوری نوٹس لیکر کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلانے کےلئے فوری عملی اقدامات کرکے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔وہ جامعۃ سیدۃ فاطمۃ الزہرہ الشیرہ کنجاہ میں پیغام پاکستان ایجنڈے کے تحت منعقد ہونیوالی شہادت امام حسینؓکانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ کانفرنس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات میاں عمران مسعود مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس سے رضا اسلامیہ کالج اسلام آباد کے ایڈمنسٹریٹر صاحبزادہ حسن رضا ، قاری سید صداقت علی، علی رضا نوری، ذوالفقار حیدر، عامر حسین رضا، صابر احمد نے بھی خطاب کیا۔ یہ کانفرنس سید ذوالفقار حیدر شاہ کی زیر سرپرستی اور عامر حسین رضا سیفی کی زیرنگرانی منعقد ہوئی، اس کانفرنس میں ثناءخوانِ مصطفی چوہدری شبیر احمد، محمد علی رضا نوری سیفی نے شانِ رسالت میں نعتیں سنا کرعاشقان رسول سے زبردست داد تحسین حاصل کی۔
تازہ ترین