مقبوضہ بیت المقدس ( آن لائن ) اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی آئل فیلڈز پر حملوں میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ یہ دعویٰ اسرئیلی میڈیا نے کیا ہے۔اسرائیلی میڈیاکے مطابق سعودی عرب کے شہر بعقیق میں واقع آئل فیلڈ پر ہفتے کی صبح ہونیوالے حملے میں عراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی اور عراقی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے تنصیبات پر حملہ کیا تھا۔