• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی دھمکیاں، روس اور چین ایران کیساتھ کھڑے ہوگئے

کراچی (نیوز ڈیسک ) روس نے ایران کے خلاف ممکنہ امریکی کارروائی کے حوالے سے کہا کہ ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت یا طاقت کا استعمال بالکل قبول نہیں اور اس سے صرف خطے کا استحکام خطرے سے دوچار ہو گا۔چین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملوں کا الزام بغیر شواہد کے ایران پر عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ دنیا کی دیگر عالمی طاقتوں کے برعکس ان حملوں کے بعد روس اور چین نے ایران کی مکمل طور پر حمایت کی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

تازہ ترین