• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایردوان کی پیوٹن اور روحانی سے ملاقات ،تنازع شام کے سیاسی حل پر اتفاق


 انقرہ (اے ایف پی) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے شامی باغیوں کے زیرقبضہ ادلب شہر میں انسانی بحران کو روکنے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انقرہ میں شام کے معاملے پر ہونے والی کانفرنس کے موقع پر اپنے روسی اور ایرانی ہم منصبوں سے مذاکرات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں رہنما تنازع شام کے سیاسی حل پر متفق ہیں۔ قبل ازیں روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور حسن روحانی نے ترک دارالحکومت میں تنازع شام کے موضوع پر پانچویں کانفرنس سے قبل علیحدہ ملاقات بھی کی۔ ایردوان کا کہنا تھا کہ مذاکرات تعمیری ہوئے اور اس میں اہم فیصلے لئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تنازع شام کے سیاسی حل پر متفق ہیں جس سے شام کا سیاسی اتحاد اور علاقائی سالمیت قائم ہو۔

تازہ ترین