• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سستی سگریٹ پر نوڈیل کے حوالے سے ساجد جاوید کے ٹوئٹ پر اعتراض

لندن (نیوز ڈیسک)وزیرخزانہ ساجد جاوید کے محکمہ کی جانب سے ڈیوٹی فری سستی سگریٹ پر نوڈیل کے حوالے سے وزیرخزانہ ساجد جاوید کی ٹوئٹ کی اشاعت پر معاملہ ایڈورٹائزنگ واچ ڈاگ کو بھیج دیا گیا ہے۔ کینسر اور امراض قلب کی روک تھام کے لئے تمباکو کی پرموشن کی سختی سے بیخ کنی کی جاتی ہے لیکن ان کے محکمہ نے اس ہفتہ ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوڈیل بریگزٹ کی صورت میں خدمت گار ارزاں ہوجائیں گے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ نوڈیل کی صورت میں یورپی یونین کے ساتھ ڈیوٹی فری شاپنگ کا دور واپس آجائے گا۔ اگر ہم ڈیل کے بغیر یورپی یونین سے علیحدہ ہوئے تو یورپی ممالک کو جانے والے لوگ برطانیہ سے ڈیوٹی ادا کئے بغیر شراب، اسپرٹ اور تمباکو کو خرید سکیں گے۔ ٹریژری کے کم و بیش 4لاکھ فالوور نے 1.8ملین مرتبہ اسے دیکھا اور اس کے ساڑھے 6ہزار جوابات اور ایک ہزار200ٹوئٹ کئے گئے جب کہ 2ہزار200افراد نے اسے پسند کیا۔ لیبرپارٹی کے ڈپٹی لیڈر اور شیڈو وزیرثقافت ٹام رائسن نے یہ پیغام ایڈورٹائزنگ سٹینڈرڈز اتھارٹی کو بھجوایا ہے اپنے خط میں انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیال میں تمباکو کی کم قیمت پراڈکٹس پر یہ بےشرمانہ پروموشن ایڈورٹائزنگ کوڈز کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین