• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کشمیریوں کے خلاف غیرقانونی حربے استعمال کررہا ہے، اعجاز احمد طاہر

جنیوا (پ ر) تحریک کشمیر یورپ سوئٹز رلینڈکے صدر اعجاز احمد طاہر نے کہا ہےکہ بھارت کشمیریوں کی جد و جہد اور حق خودارایت کو دبانے کے لیے تما م غیر قانونی اور غیر انسانی حربوں کواستعمال کر رہاہے اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی ہے موجودہ حالات خطے کے امن کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ۔ جنیوا میں حریت کانفرنس کے رہنمائوں الطاف وانی، حسن بنا اور دیگر رہنمائوںکے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو ایک جیل خانے میں تبدیل کر رکھا ہےہر طرف سے یہی آواز آرہی ہے کہ بھارت اور پاکستان مسلہ کشمیر حل کریں مگر بھارت مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اعجاز طاہر نے کہا کہ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ پر بھی ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ،نریندر مودی نے جو راستہ اختیار کر رکھا ہے اس سے خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اور امن کے تمام آپشن بند ہوتے جارہے ہیں ۔
تازہ ترین