• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں تارکین وطن کو چوری کی گاڑیاں بیچنے والا گروہ سرگرم

برسلز (نمائندہ جنگ) پاکستان میں حکومت کے دعوئوں کے باوجود اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جوں کے توں ہیں، نہ ہی اوورسیز کمیشن پنجاب اس سلسلے میں کوئی مناسب پیش رفت کر رہا ہے۔

گزشتہ روز برسلز سے ایک پاکستانی نے اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران ایک گاڑی خریدی جو بعدازاں چوری کی نکلی چور کا ایک مخصوص گروپ سادہ لوح لوگوں کو لوٹتا ہے، گاڑی چوری کر کے سستے داموں بیچتا ہے یا پارٹس تبدیل کرنے کا ماہر ہے، سادہ لوح لوگ نئی گاڑی دیکھ کر اسے یا تو سستے داموں خرید لیتے ہیں یا ان کو کچھ رقم دے کر پارٹس تبدیل کرالیتے ہیں۔

چوروں کا یہ گروپ سرگودھا میں موجود ہے جو سرگودھا کے گردو نواح سے گاڑی چوری کی واردات کرتا ہے اور لاہور بشمول راولپنڈی ڈویژن میں فروخت کرتا ہے گزشتہ دنوں برسلز سے ایک پاکستانی وقار اسلام اور فخر اسلام بھی انھیں چوروں کے ہاتھوں لٹ گئے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے آئی جی پولیس اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے اپیل کی کہ انھیں انصاف دلوائیں، ان کی ڈوبی رقم واپس اور ان کی گاڑی واگزار کروائیں اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کریں جو سادہ لوح لوگوں کو لوٹ کر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

تازہ ترین