• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، مفتی عبدالمجید ندیم

برمنگھم (پ ر) کشمیر کا مسئلہ سنگین صورتِ حال اختیار کر چکا ہے۔ لگاتار کرفیو،مسلسل چھاپوں اور گرفتاریوں سے پورا کشمیر ایک جیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ خوراک کی کمی، دواؤں کی عدم دستیابی اور بنیادی انسانی سہولتوں کے نہ ہونے سے انسانی المیہ رونما ہو رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کا ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور ظلم کا شکار کشمیریوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی عبدالمجید ند یم ، نائب صدر تحریک کشمیر بر طانیہ نے ہینڈز ورتھ اسلامک سنٹر بر منگھم میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔۱نہوں نے کہا اس وقت اقوامِ عالم کا اصل امتحان ہے کہ وہ ظلم کے اس ماحول میں خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتے ہیں یا اسے روکنے کے لیے آواز بلند کرتے ہیں۔ جہاں تک پاکستانیوں اور کشمیریوں کا تعلق ہے انہوں نے اس نازک موقع پر ساری دنیا میں ہونے والے مظاہروں اور سیمینار میں بھرپور شرکت کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ کشمیری آزادی کی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں۔
تازہ ترین