• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق کنزرویٹو ایم پی سام گیما لبرل ڈیمو کریٹس میں شامل ہوگئے

لندن (پی اے) سابق کنزرویٹو ایم پی سام گیما نے لبرل ڈیمو کریٹس میں شمولیت اختیار کرلی۔ چند ہفتوں کے دوران6ایم پیز نے اپنی پارٹی چھوڑی جن میں سابق ٹوری ایم پی فلپ لی اور سابق لیبر ایم پیز لوسیانا برجر اور چوکا اومنا شامل ہیں۔ سام گیما ان31ٹوریوں میں شامل ہیں جن کی کنزرویٹو وہپ بورس جانسن سے بغاوت کرنے کے معاملے پر ختم کی گئی تھی، ان ایم پیز نے نوڈیل کو روکنے کے لیے قانون سازی میں حصہ لیا تھا۔ ایسٹ سرے سے بننے والے43سالہ ایم پی سیم گیما نے گزشتہ دسمبر تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل پر جھگڑے کے نتیجے میں سائنس اور یونیورسٹیز کی وزارت چھوڑ دی تھی۔ سیم گیما نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بریگزٹ پر سخت موقف رکھنے والے کنزرویٹو پارٹی میں غالب آگئے ہیں اور یہ ہارڈ بریگزٹ پارٹی بن کر رہ گئی ہے۔ لبرل ڈیمو کریٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ31اکتوبر تک ای یو چھوڑنے کیلئے برطانیہ کے پاس کوئی سیدھا طریقہ نہیں ہے۔ اگر وزیراعظم یورپین کونسل میں کوئی ڈیل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو31اکتوبر تک یونین سے نکلنا ناممکن ہوجائے گا۔ دراصل حکومت اس موڑ پر پہنچ چکی ہے کہ اب نوڈیل کے سوا کوئی چارہ ہی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گیما دوسرے ریفرنڈم کے بھی حامی ہیں۔
تازہ ترین