• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدآصف شاہ انتقال کرگئے، تدفین گجرات میں ہوگی

ویانا(اکرم باجوہ) پی ایف اے کے متحرک ممبر آسٹرو پاک فیملی ایسوسی ایشن آسٹریاکے جوائنٹ سیکرٹری معروف سماجی شخصیت سید محمد آصف شاہ دل کادورہ پڑنے پرخالقِ حقیقی سے جاملے۔ سید محمد آصف شاہ مرحوم کی اچانک وفات پر پاکستانی کمیونٹی ویانا کے مرزا شجاعت،سید وسیم عباس شاہ، الحاج اکرم بٹ، الحاج شیخ وحید احمد، علی شرافت، ملک امین اعوان، ڈاکٹر عقیل خان عابدخان، حاجی سید سلطان محمود، میاں محمد اعظم، حاجی قاسم علی، چوہدری رستم علی، اشفاق چوہدری، غلام سرور، شیخ محبوب عالم وارثی، عمیر الطاف، زاہد غنی چوہان، چوہدری محمد آصف، چوہدری محمد نواز وڑائچ، حاجی محمد ارشد باجوہ، حاجی غلام مصطفیٰ بلوچ، محمد محسن بلوچ، مہرعبدالستار، افتخار عرف گوگا، مراز نصرت، غلام حسین نقوی، سید غالب شاہ، حاجی اسلم ملتانی، دیوان افضال، الطاف جمال مغل، چوہدری قمر حسین، چوہدری امجد چٹھہ، انصر عظیم، عمر خطاب خان، عرفان شاہد، رانا قمر ظہیر، چوہدری محمد حفیظ، محفوظ خان، سید شاہد شاہ، چوہدری محمد منیر، ملک خرم، حاجی محمدنعیم خان، ایم ایم ڈی منصوری، نویدعاصم، بلال خان، مہر بشیر احمد، سید مبشر شاہ، سید اسد شاہ و دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے، آمین۔ سید محمد آصف شاہ کا تعلق پاکستان گجرات سے تھا اور مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ اور چاربچےچھوڑے ہیں۔ جن میں 2بیٹے اور 2بیٹیاں ہیں۔ ویانا میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت گجرات پاکستان روانہ کر دی جائے گی۔
تازہ ترین