• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم شروع

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم شروع کردیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر کے افسران کی کارکردگی ریکارڈ ہوا کرے گی،جس کا ہرڈویژن میں متعلقہ کمشنر ایک ماہ بعد جائزہ لے کر اپنے ریمارکس دیا کرے گا۔جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر دو ماہ بعد جائزہ لیں گے۔چیف سیکرٹری آفس میں قائم ہونے والے پرفارمنس مانیٹرنگ اینڈ ریفارمز یونٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔اس سلسلے میں پیر کو چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرنس بھی ہوئی جس میں صوبہ بھر کےکمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق تمام افسران کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے روزمرہ کے امور کے ساتھ سپیشل اسائنمنٹ کے حوالے سے بھی یونٹ میں رپورٹ کرنا ہوگی۔پرفارمنس مانیٹرنگ اینڈ ریفارمز یونٹ میں عوامی شکایات کے ازالہ، سرکاری محصولات کی شیڈول کے مطابق وصولی ، پرائس کنٹرول ،تعلیم ،صحت،سوک سروسز کے ساتھ ساتھ سرکاری فرائض کےحوالے سے افسران کی کارکردگی مانیٹر ہوا کرے گی۔
تازہ ترین