• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹلر نر یندر مودی ہر فورم پر بے نقاب ہوکر شکست کھا رہا ہے،گور نر

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کشمیرایشوز پر بھارتی سپر یم کورٹ کے فیصلے کوپاکستانی موقف پر تصد یق مہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہٹلر نر یندر مودی ہر فورم پر بے نقاب ہوکر شکست کھا رہا ہے۔کشمیر یوں کی آواز پوری دنیا میں پہنچ رہی ہے امر یکی اراکین کانگر یس بھی کشمیر کے ایشوز پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ 43روز کے کر فیو کے باوجود لاکھوں بھارتی فوجی کشمیر یوں کے جذبہ کو کم نہیں کر سکے عالمی میڈیا بھی بھارت کے جھوٹوں کا پول کھول رہا ہے۔ سوموار کے روز اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان کے 22کروڑ عوام آج بھی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں ۔اور وہ وقت اب زیادہ دور نہیں جب پر امن تحر یک آزادی کامیاب ہوگی اور کشمیر یوں کو آزادی کا سور ج نصیب ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان پہلے دن سے ہی کشمیر میں کر فیو سمیت بھارت کے تمام اقدامات کو غیر آئینی قرار دے رہا ہے اور اب بھارت کے اپنے سپر یم کورٹ نے بھی اس بات کی تصد یق کر دی ہے کہ بھارت کے تمام اقدامات غیر آئینی اور بنیادی انسانی حقوق کی بھی نفی ہیں۔
تازہ ترین