• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام اور پاکستان کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے، مولانا امجد خا ن

لاہور(نمائندہ خصو صی)جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خا ن نے وحدت روڈ پر جے یو آئی وختم نبوت رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت وکشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دین اسلام اور پاکستان کیلئے آخری سانس تک لڑیں گے دینی سرحدات اور ملکی سرحدات کی حفاظت کیلئےدیندار طبقہ چوکس ہے ،کشمیر پر بیانات دینا مسئلہ کا حل نہیں ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی صحیح صورتحال پر اب آئیں ہیں کہ اس مسئلے کے حوالے سے اصل راہنمائی مولانا فضل الرحمن کرسکتے ہیں ریلی سے مولانا اسماعیل شجاع آبادی ،مولانا عزیز الرحمن ثانی ،احمد سلمان بلوچ ،حافظ غضنفر عزیز ،قاضی عبد الودود ،قاری معاویہ محمود مکی ،حافظ عبد الرحمن ،مفتی فاروق،حافظ طیب مدنی اور دیگر نے کہاکہ بھارت کے کردار پر عالمی ادارے خاموش کیوں ہیں انھیں بھارت کا شر مناک کردار عالمی ادارے کشمیر پر خاموش تما شائی کا کردار اختیار کر نے کے بجائے معصوم کشمیر یوں کو ان کا حق دلائیں ۔دریں اثناء مو لا نا محمد امجد خان نے دارلعلوم مدنیہ ملتان روڈ میں جے یو آئی کی ضلعی عاملہ اور تحصیلوں کے عہدے داروں کے اجلاس سے خطاب کیا ۔
تازہ ترین